موضوعات
آمدو رفت
Search This Blog
Blog Archive
- December 2022 (2)
Labels
About Me
ایچ ای سی نے مائیکروسافٹ کے تعاون سے طلبا کیلئے فری اسکلز انیشیٹو پروگرام شروع کر دیا
اسلام آباد( ) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)اور مائیکروسافٹ نے پاکستان میں ایجوکیشن ٹرانسفارمیشن ایگریمنٹ (ای ٹی اے) کی تجدید کرتے ہ...
Friday, December 16, 2022
ایچ ای سی نے مائیکروسافٹ کے تعاون سے طلبا کیلئے فری اسکلز انیشیٹو پروگرام شروع کر دیا
Thursday, December 15, 2022
جماعت اسلامی کا قومی رضا کار مہم شروع کرنے کا اعلان، 10 لاکھ لوگوں کو ایمرجنسی کی تربیت دی جائے گی، سراج الحق
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اعلان کیا ہے کہ جماعت اسلامی ملکی تاریخ کی سب سے بڑی قومی رضاکار مہم کا آغاز کرنے جا رہی ہے جس کے تحت 10 لاکھ افراد کو قدرتی آفات یا نیشنل ایمرجنسی کے دوران امدادی سرگرمیوں کے لیے تربیت دی جائے گی۔
تیمر گرہ میں الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اعتراف خدمت رضا کار کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ سیلاب، زلزلہ اور عالمی وبا کے تجربات سے ثابت ہو گیا کہ حکومتوں میں کام کرنے کی اہلیت نہیں، ڈیزاسٹرمینجمنٹ کے ادارے دیگر شعبوں کی طرح تباہی و بربادی کا شکار ہیں، متاثرین کی بحالی کے لیے سرکاری اور بیرونی امدادکرپشن کی نذر ہو جاتی ہے، سیلاب زدگان کی صورت حال سب کے سامنے ہے۔ قومی رضاکار مہم میں یونیورسٹیز اور کالجز کے طلباء و طالبات کو خصوصی طور پر شامل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ قوم حکمرانوں سے مایوس ہو چکی ہے، پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی بری طرح ایکسپوز ہو گئی ہیں، ان کے ہوتے ہوئے بہتری کی کوئی توقع نہیں۔ وڈیروں اور مافیاز کے کلبز پر مشتمل حکمران جماعتوں کو عوام کی فلاح و بہبود سے پہلے کوئی غرض تھی، اب ہے نہ آئندہ ہو گی۔ فرسودہ نظام سے نجات حاصل کرنے کا وقت آ گیا، قوم کے لیے فیصلہ کن لمحات ہیں، ملک کی ترقی، خوشحالی اور تعمیر کے لیے جماعت اسلامی واحد آپشن ہے۔

