Thursday, December 15, 2022

جماعت اسلامی کا قومی رضا کار مہم شروع کرنے کا اعلان، 10 لاکھ لوگوں کو ایمرجنسی کی تربیت دی جائے گی، سراج الحق

0 comments


 امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اعلان کیا ہے کہ جماعت اسلامی ملکی تاریخ کی سب سے بڑی قومی رضاکار مہم کا آغاز کرنے جا رہی ہے جس کے تحت 10  لاکھ افراد کو قدرتی آفات یا  نیشنل ایمرجنسی کے دوران امدادی سرگرمیوں کے لیے تربیت دی جائے گی۔

تیمر گرہ میں الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اعتراف خدمت رضا کار کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ سیلاب، زلزلہ اور عالمی وبا کے تجربات سے ثابت ہو گیا کہ حکومتوں میں کام کرنے کی اہلیت نہیں، ڈیزاسٹرمینجمنٹ کے ادارے دیگر شعبوں کی طرح تباہی و بربادی کا شکار ہیں، متاثرین کی بحالی کے لیے سرکاری اور بیرونی امدادکرپشن کی نذر ہو جاتی ہے، سیلاب زدگان کی صورت حال سب کے سامنے ہے۔ قومی رضاکار مہم میں یونیورسٹیز اور کالجز کے طلباء و طالبات کو خصوصی طور پر شامل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ قوم حکمرانوں سے مایوس ہو چکی ہے، پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی بری طرح ایکسپوز ہو گئی ہیں،  ان کے ہوتے ہوئے بہتری کی کوئی توقع نہیں۔ وڈیروں اور مافیاز کے کلبز پر مشتمل حکمران جماعتوں کو عوام کی فلاح و بہبود سے پہلے کوئی غرض تھی، اب ہے نہ آئندہ ہو گی۔ فرسودہ نظام سے نجات حاصل کرنے کا وقت آ گیا، قوم کے لیے فیصلہ کن لمحات ہیں، ملک کی ترقی، خوشحالی اور تعمیر کے لیے جماعت اسلامی واحد آپشن ہے۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔